November 14, 2026 · Huzaifa · Islamic Solutions

کیا حجرِ اسود کو بوسہ دینا ضروری ہے؟ کیا اسے چومنے سے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں

حجرِ اسود کو بوسہ دینا رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے، لیکن یہ فرض یا واجب نہیں۔ اگر کوئی شخص اسے بوسہ نہ دے سکے تو اس کا عمرہ یا طواف نامکمل نہیں ہوتا۔رسول اللہ ﷺ نے حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کے متعلق فرمایا کہ ان دونوں کو چھونا

کیا حجرِ اسود کو بوسہ دینا ضروری ہے؟ کیا اسے چومنے سے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں


حجرِ اسود کو بوسہ دینا رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے، لیکن یہ فرض یا واجب نہیں۔ اگر کوئی شخص اسے بوسہ نہ دے سکے تو اس کا عمرہ یا طواف نامکمل نہیں ہوتا۔
رسول اللہ ﷺ نے حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کے متعلق فرمایا کہ ان دونوں کو چھونا گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔
حوالہ: جامع ترمذی، حدیث 959
لیکن اس فضیلت کا مطلب یہ نہیں کہ انسان تمام گناہوں سے خود بخود پاک ہو جائے اور اسے توبہ کی ضرورت نہ رہے۔ گناہوں کی حقیقی معافی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے، اور سچی توبہ، ندامت اور گناہ چھوڑنا ضروری ہے۔
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجرِ اسود کو بوسہ دیتے ہوئے فرمایا:
"میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے، نہ نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ فائدہ۔ اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔"
حوالہ: صحیح بخاری، حدیث 1597
افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض لوگ حجرِ اسود کو بوسہ دینے کی کوشش میں دھکم پیل کرتے ہیں، دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، خواتین کے پردے اور مردوں و خواتین کے درمیان حدود کا خیال نہیں رکھتے، حتیٰ کہ بعض اوقات اس مقدس مقام پر بے احتیاطی اور بے پردگی کا سبب بنتے ہیں۔
یاد رکھیے! حجرِ اسود کو بوسہ دینا سنت ہے، لیکن کسی مسلمان کو تکلیف دینا درست نہیں۔ اگر رش ہو تو دور سے ہاتھ کے اشارے سے استلام کیا جا سکتا ہے۔

آخر ہم ایک سنت ادا کرنے کی کوشش میں دوسری اسلامی تعلیمات کو کیسے بھول سکتے ہیں؟
سنت کی محبت میں سنت کے آداب اور اسلام کی تعلیمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔